ماضی میں جن لوگوں نے توہین عدالت کی ان کیسز کو بھی دیکھنا چاہیے ٗشرجیل میمن

Published on February 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

میاں صاحب نے عدلیہ بحالی کیلئے تحریک نہیں چلائی تھی وہ تو صرف افتخار چوہدری کو بحال کرانا چاہتے تھے
کراچی (یو این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ماضی میں جن لوگوں نے توہین عدالت کی ان کیسز کو بھی دیکھنا چاہیے ‘ ایک ملک اور ایک نظام ہے تو قانون بھی ایک ہونا چاہیے ۔ ہفتہ کو شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے قانون پر تھوڑا غور ہونا چاہیے ٗماضی میں جن لوگوں نے توہین عدالت کی ان کیسز کو بھی دیکھنا چاہیے ٗکن لوگوں نے ججز کو نظر بند کیا۔ ایک ملک اور ایک نظام ہے تو قانون بھی ایک ہونا چاہیے ٗنیب کا قانون بھی ملک میں یکساں ہونا چاہیے۔ میاں صاحب نے عدلیہ بحالی کیلئے تحریک نہیں چلائی تھی وہ تو صرف افتخار چوہدری کو بحال کرانا چاہتے تھے ٗمیاں صاحب اداروں کو اس وقت نشانہ بناتے ہیں جب ان کے اپنے گھر کو آگ لگتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes