یوم کشمیر سے ایک دن پہلے برطانیہ کی سڑکیں بھارت کے مظالم کی تصاویر بن گئیں

Published on February 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

لندن (یواین پی) دنیا بھر میں پاکستانی کل (پیر کو) یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے برطانیہ کی سڑکوں پر جگہ جگہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 5 فروری کو دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے برطانیہ میں کشمیر کی آزادی کیلئے متحرک گروپوں کی جانب سے جگہ جگہ پر بڑے بڑے پینافلیکس اورہورڈنگز آویزاں کیے گئے ہیں جن کا مقصد بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔ان بورڈز پر بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کی تصویریں لگائی گئی ہیں تاکہ لوگ اپنی آنکھوں سے بھارتی فوج کی بربریت کا نظارہ دیکھ سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes