کراچی: زمزمہ پارک کے قریب نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ، ایک چینی شہری ہلاک، دوسرا زخمی

Published on February 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

کراچی (یواین پی) زمزمہ پارک کے قریب نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے ایک غیر ملکی شہری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق زمزمہ کے قریب دو غیر ملکی شہری ایک گاڑی میں جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے غیر ملکی شہری رک گئے۔ پچھلی گاڑی میں بیٹھے افراد نے پیچھے سے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ایک غیر ملکی شہری ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ایس پی کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والا چینی باشندہ ہے ، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کالگتا ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme