موچی گیٹ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ، لوہے کا پول گر گیا ، کئی جیالے زخمی

Published on February 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

لاہور (یو این پی) لاہور کے علاقے موچی گیٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے دوران پنڈال کے درمیان میں موجود لوہے کا ایک پول گرگیا ہے، اس پول پر کئی جیالے کھڑے تھے جو پول کے ساتھ ہی پنڈال میں گر گئے، پول گرنے سے کئی جیالے زخمی ہوگئے ہیں۔ 
ریسکیو حکام کے مطابق موچی گیٹ میں پیپلز پارٹی کی جلسہ گاہ میں ایک لوہے کا پول گرگیا ہے ،یہ پول جلسہ گاہ کے پنڈال میں موجود تھا اور انتہائی خستہ حالت میں تھا ،کئی جیالے پارٹی قائدین کو دیکھنے کے لئے لوہے کے اس پول پرچڑھ گئے ، پول کی خستہ حالی جیالوں کا بوجھ برداشت نہ کرسکی اور سارا ڈھانچہ زمین بوس ہو گیا ۔ پول گرنے سے جلسہ گاہ میں موجود بعض افراد زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes