ڈاکار ریلی کے دوران حادثات، موٹرسائیکلسٹ اور 2 تماشائی ہلاک

Published on January 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 597)      No Comments

\"5\"

برسلز…بیلجیئم کے موٹرسائیکلسٹ اور 2 تماشائیوں کی مختلف حادثوں میں ہلاکت کے باعث ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کا مزہ کرکرا ہوگیا۔ بیلجیئم کے موٹر سائیکلسٹ ایرک پلانٹے ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ مکمل نہ کرپائے اور روٹ کے ایک مقام سے ان کی لاش ملی۔پولیس کا کہنا ہے ایک اور حادثے میں 19 سالہ صحافی اورموٹر اسپورٹس کے 51 سالہ شیدائی کی کار ڈاکار ریلی کے روٹ پر ایک ناہموار مقام پر الٹ گئی۔ حادثے میں دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب کاروں کی کیٹگری کے چھٹے راونڈ میں اسپین کے نانی روما کو سبقت حاصل ہے ان ہی کے ہم وطن مارک کوما نے موٹرسائیکل کیٹگری کے چھٹے راونڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme