عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا،تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،نوازشریف

Published on February 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

اسلا م آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا، تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب ہاﺅس میں وکلااور کارکنوں سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر مریم نواز،امیرمقام،مریم اورنگزیب،آصف کرمانی،حنیف عباسی،مصدق ملک اوردیگررہنمابھی موجودتھے،ملاقات میں احتساب عدالت میں پیشی اورقانونی نکات پربات چیت ہوئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ یہ میرے نہیں ،ملکی ترقی کیخلاف سازش ہو رہی ہے،نوازشریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی، آئندہ بھی کرینگے،عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ بند ہوجانا چاہئے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے 2013 میں بھی مینڈیٹ دیا تھا2018 میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes