پشاور؛تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے،گورنرخیبرپختونخوا

Published on February 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

پشاور(یوا ین پی)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے اعلی معیاری تعلیم وتحقیق پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنرنے منگل کے روز خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے سینیٹ کی پانچویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم ، سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور سینیٹ کے دیگرمتعلقہ اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں رواں سال کیلئے یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ گورنرنے کہاکہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی نئی یونیورسٹی ہونے کی وجہ سے اس میں ترقیاتی منصوبے ابتدائی مراحل میں ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی میں ترقیاتی عمل میں شفافیت کوبھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گورنر کویونیورسٹی میں جاری ترقیاتی عمل اوریونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes