بسم اللہ ٹاون میں 7 دوکانوں کے تالے توڑ کر چور فرار ہونے میں کامیاب

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 747)      No Comments

بورےوالا(ڈاکٹر امجد حسین امجد)تھانہ ماڈل ٹاون اور تھانہ صدر کی حدود 505 ای بی روڈ بسم اللہ ٹاون میں 7 دوکانوں کے تالے توڑ کر چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیل کے مطابق نامعلوم چوروں نے گزشتہ صبح قریب 5 سے 7 بجے کے دوران تھانہ ماڈل ٹاون اور تھانہ صدر کی حدود 505 ای بی روڈ پر واقع 7 دوکانوں کے تالے توڑے اور مالکان کو قریب 1 لاکھ 77 ہزار 500 سو روپے کا نقصان کر کے فرار ہو گئے۔ 1۔میاں سینٹری سٹور سے قریب 10 ہزار لے گئے۔پولیس تھانہ صدر اور تھانہ ماڈل ٹاون موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی۔۔ 2۔آرائیں ذرائعی کارپوریشن سے 15 ہزار 5 سو ، 25 ہزار کے قریب سپرے بوتلیں لے کر گئے۔ 3۔الاسد کول سینٹر اینڈ الیکٹریکل انجینئر سے 7 ہزار کے قریب قیمتی سامان لے گئے۔ 4۔ایان آٹوز سروس سے 20 ہزار نقدی لے گئے۔ 5۔بیرڈ ہیر کلب سے 1 کٹنگ مشین 21 ہزار روپے لے گئے۔ 6۔جی ایم سینٹری سٹور 60 سے 65 ہزار کے قریب نقصان ہوا۔ 7۔المدینہ ٹریزر سینٹری سٹور سے قریب 14 ہزار روپے لے گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes