کراچی کی بندرگاہ پر درآمدی گاڑیوں کا رش مزید بڑھ گیا

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)درآمدی گاڑیوں کے لئے نئے قانون کی وجہ سے کئی گاڑیاں پورٹ پر پھنس چکی ہیں۔ آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی جلد معاملے کو حل کرے۔اس وقت پورٹ پر رکی گاڑیوں کی تعداد 8 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہیں۔ آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ایچ ایم شہزاد کے مطابق پورٹ پر کھڑی گاڑیوں پر ڈیمرج لگ رہا ہے، اس لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی جلد از جلد تمام ان گاڑیوں کی کلیئر کرے۔ گاڑیوں کی کلیئرنس سے حکومت کو 10 سے 12 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بھی حکومت کو تجویز دی ہے کہ گاڑیوں کی قانونی درآمدات کے لئے حکومت کو قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے ڈالر کی طلب میں بھی کمی واقع ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes