پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت منظور، شیریں مزاری بے گناہ قرار،مقدمہ خارج کرنے کا حکم

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور شیریں مزاری کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے مقدمات کی سماعت کی،تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی،شیریں مزاری،اسدعمر،شفقت محموداور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شیریں مزاری بھی سرکاری عمارتوں پرحملے میں ملوث تھیں،سرکاری عمارتوں پرحملے کاالزام میں رکن قومی اسمبلی کوبھی گرفتارکرناہے۔وکیل پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین کےخلاف مقدمات درج کئے گئے،نامزدملزمان رکن قومی اسمبلی ہیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمااپنے ساتھ مسلح لوگوں کولائے،دھرنے میں ہلاکتوں کی ذمہ داری پی ٹی آئی قیادت پرآتی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور شیریں مزاری کو بے قصور قرار دیتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes