میرے نیاگیت ’’مینوں روندی اے چیتے کرکے ‘‘بہت جلد مختلف ٹی وی چینل پر آن ائیر ہو گاگلوکار افضل شاد

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments


میوزک پہ خوب محنت کی ہے اس گیت کی سریں شائقین موسیقی کے دلوں کو چھو لیں‌گی جمال حیدر
لاہور (ڈاکٹر بی اے خرم )میرے نیاگیت ’’مینوں روندی اے چیتے کرکے ‘‘بہت جلد مختلف ٹی وی چینل پر آن ائیر ہو گامجھے یقین ہے کہ میرا نیا گیت بھی شائقین موسیقی کو میرے پہلے گیتوں کی طرح پسند آئے گا ان خیالات کا اظہار نامور گلوکارافضل شاد نے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ نئے گیت ’’مینوں روندی اے چیتے کرکے ‘‘ کے شاعر زکیر احمد بھٹی اور موسیقار جمال حیدر ہیں جبکہ اس کی ریکارڈنگ سمیر راجپوت کی ہے میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو اچھے سے اچھے گیت پیش کروں میں اج جو بھی ہوں اپنے چاہنے والوں کی دعا سے ہوں ۔مجھے امید ہے کہ میرے اس گیت کو بھی پہلے کی طرح پیار ملے گا۔ بہت جلدی اس گیت کی ویڈیو مختلف ٹی وی چینل پر آن ائیر ہو گی۔ موسیقار جمال حیدر نےبتایا کہ میں نےاس گیت کے میوزک پہ خوب محنت کی ہے اس گیت کی سریں شائقین موسیقی کے دلوں کو چھو لیں‌گی موسیقی سے لگائو رکھنے والوں کو یہ گیت مدتوں یا د رہے گا

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy