شہر ہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کا107واں یوم ولادت 13فروری کو منایا جا ئیگا

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,522)      No Comments

سیالکوٹ(یو این پی )شہر ہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کا107واں یوم ولادت 13فروری کو منایا جا ئیگا’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبو ب نہ مانگ‘‘ کے خالق کی فیض احمد فیض13فروری1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہو ئے، انہوں نے تد ریسی مراحل اپنے آبائی شہر سیالکوٹ اور لاہور میں مکمل کیا۔ اپنے خیا لات کی بنیا د پر1936ء میں ادبا کی ترقی پسند تحر یک میں شامل ہو ئے اور اسے بام عرو ج پر بھی پہنچا یا، دوسری جنگ عظیم کے دوران انہوں نے بر طانوں فوج میں شمو لیت اختیا ر کی لیکن بعد میں ایک بار پھر علم کی روشنی پھیلا نے لگے جو زند گی کے آخر روز تک جاری رہا۔ فیض احمد فیض کاتخلیقی سرمایہ9شعری،2نثر ی اور ایک مجمو عہ خطو ط پر محیط ہے۔1963ء میں فیض احمد فیض کو لینن پیش ایو ارڈ سے نو از گیا اور وہ یہ ایوارڈ حاصل کر نے والے پہلے ایشیا ئی ادیب تھے،فیض احمد فیض کا کلام دنیا کی کئی زبا نوں میں منتقل ہو چکا ہے۔ فیض احمد فیض20نومبر1984ء کو73برس کی عمر میں اپنے خا لق حقیقی سے جا ملے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes