ٹھٹھہ شہر کی پولیس چوکی کے ہیڈ محرر کی نشے کی حالت میں بیوپاریوں اور شہریوں پہ فائرنگ 

Published on February 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر کی پولیس چوکی کے ہیڈ محرر کی نشے کی حالت میں بیوپاریوں اور شہریوں کے اوپر ہوائی فائرنگ ، ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ، ڈیس ایس پی ہیڈکواٹر اور ایس ایچ او ٹھٹھہ سمیت بیوپاریوں اور شہریوں کو گالم گلوچ،تفصیلات کے مطابقمکلی پریس کلب پر ٹھٹھہ کے بیوپاریوں محمود میمن ، رفیق میمن، جاوید میمن، مشتاق جاکھرو،حاجی اسلم میمن اور بیوپاری ایسوسیشن کے صدر حاجی انیس میمن، الیاس سونارو اور ڈاکٹر کامران قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ پولیس چوکی کے ہیڈ محرر راجہ اکرم راجپوت اکثر اوقات نشے کی حالت میں ہوتے ہیں اور گذشتہ رات نشے کی حالت میں شاہی بازار میں قائم پولیس چوکی کے سامنے ہوئی فائرنگ کرتے ہوئے آس پاس کے رہائشیوں کو سمجھانے پرشہریوں ،بیوپاریوں سمیت ایس ایس پی ٹھٹھہ ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر،ایس ایچ او ٹھٹھہ کو گالی گلوچ دیتے ہوئے کہاکے میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،جبکے اس موقعے پر بیوپاریوں نے سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت ایس ایچ او ٹھٹھہ کو بھی شکایت درج کرانے کے باوجود ایس ایچ او ٹھٹھہ موقعے پر نہیں پہنچے ،ان کا کہنا تھا کے ہیڈ محرر ایس ایس پی ٹھٹھہ کے خاص راجہ شاہد راجپوت کے بھتیجا ہے جس کی وجہ سے وہ پچھلے کتنے ہی عرصے سے روزانہ شراب کے نشے میں شہریوں کو کھلے عام ڈھرانے اور دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، جس کی شکایتیں کئی بار ایس ایس پی ٹھٹھہ کو دی گئیں ہیں مگر اس کے اوپر کوئی بھی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، اس موقعے پر ٹھٹھہ کے بیوپاریوں، شہریوں اوربیوپاری ایسوسیشن کے رہنماوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے چوکی ہیڈ محرر راجہ اکرم کو فوری طور نوکری سے فارغ کرکے اس کے اوپر ایف آئی آر درج کراکر قانونی کاروائی کی جائے۔
شفیع محمد سٹھیو کی سربراہی میں ضلع بھر میں تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے رابطہ مہم چلانے کا اعلان
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) پ ٹ الف ضلع ٹھٹھہ کے مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سٹھیو کی سربراہی میں ضلع بھر میں تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے اساتذہ کو فوری طور پر 16گریڈ دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ضلع بھر میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے،اس سلسلے میں پ ٹ الف ضلع کا جنرل باڈی کا اجلاس ضلع صدر اعجاز پلیجو کی صدارت میں ہو ا جس میں مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سٹھیو ،جنرل سیکریٹری بشیر احمد شورونے خصوصی طور پر شرکت کی ،اجلاس میں ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری رفیق سومرو،نائب صدر فیمیل طیبہ وینجھر ،آفیس سیکریٹری یارمحمد عباسی ، تعلقہ ٹھٹھہ کے صدر عثمان سومرو، جنرل سیکریٹری عبدالرحمان سموں ،عزیزہ عباسی اور ٹاون ٹھٹھہ کے صدر عبدالرحیم سمیت اساتذہ کی بھری تعداد نے شرکت کی ،اس موقعے پر پ ٹ الف کے مرکزی صدر حاجی شفیع محمد سٹھیو نے جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اساتذہ کی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے باعث اساتذہ کو بنا کسی شرائط کے سولواں گریڈ مل رہا ہے،پ ٹ الف اپنی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اساتذہ کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھینگے ،انہوں نے مزید کہا کے اساتذہ کو وقت کے حکمرانوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا مگر وہ اپنے مقصد سے نا ہٹے اور وہ ثابت قدم رہے، اجلاس میں پ ٹ الف ضلع ٹھٹھہ کے صدر اعجاز پلیجو ،حیدرآباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری بشیر شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ ضلع میں نئی روایت قائم کرتے ہوئے تعلیم کی بہتری کے لیے سول سوسائٹی سے تجاویز طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ضلع میں گرتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کے اساتذہ کو فوری طور پر 16گریڈ دلانے کے ساتھ 11اور 14گریڈ دلانے کے لیے ڈی او اور ٹی او سے ملاقاتیں کی جائینگی،اس موقعے پر اجلاس میں پ ٹ الف رہنماہ محمد حنیف ،آچار سومرو، رسول بخش بھٹی،عرفان قریشی،زائدہ عباسی،مراد ناھیو اور دیگر نے خطاب کیا،اس سلے پہلے مرکزی صدر حاجی شفیع محمد کی ٹھٹھہ آمد پر پرائمری بوائز مکلی میں شاندار استقبال کیا گیا اور اساتذہ کی جانب سے سندھ کی روایتی اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
 گھروں میں آگ بھڑک اٹھی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے قریب چھتوچنڈ شہر میں کلری برانچ پر رہنے والے باگڑی برادری کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی ،جس کے باعث لچمی باگڑی سمیت دو مزدور لوگوں کے گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے، گھر میں رکھا ہوا کھانے پینے کا سامان ،بستر جل جانے کے باعث متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پرے ہیں ،جنوں نے ٹھٹھہ ضلع کے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy