پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدید محبت کا عالمی دن ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ آج منایا جائے گا

Published on February 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

علماء کرام کی طرف سے اس غیر شرعی دن کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل
اسلام آباد/جہانیاں ( یوا ین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے آج (بدھ ) 14فروری کو منایا جائے گا،اس دن کی مناسبت سے تحائف،سرخ پھول اور تہنیتی کارڈز کا تبادلہ کیا جائے گا ۔ویلنٹائن ڈے اگرچہ مسلم ممالک کا تہوار نہیں ہے لیکن پاکستان میں گزشتہ چند برسوں سے اس دن کو منانے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے ۔نوجوان نسل اس دن کو بھر پور انداز سے منانے کے لئے خصوصی اہتمام کرتی ہے ۔ویلنٹائن ڈے کی آمد سے قبل ہی پھولوں کی دکانوں والوں نے سرخ گلاب کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ تحائف کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔اس کے باوجود فروخت عروج پر رہی ۔14فروری ویلنٹائن ڈے کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ٹیلی ویژن،اخبارات اور ریڈیو نوجوانوں کے پیغامات شائع اور نشر کریں گے۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے پیاروں کو کارڈز ، سرخ پھول اور تحائف دینے کیلئے نوجوان سرگرم نظر آتے ہیں اس دن کے موقع پر نوجوان ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنے جذبات کااظہار کرتے ہیں ۔ ملک بھرمیں جہاں ویلنٹائن ڈے کو محبت کے اظہار کا دن قرار دیا جاتا ہے وہیں اسے مغربی تہوار قرار دے کر تنقید کا نشانہ بھی بنایاجاتا ہے ۔ مذہبی جماعتوں اور سنجیدہ حلقوں کی جانب سے حکومت سے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ بعض تنظیمیں آج کے دن کو یوم حیاء کے طور پر منائیں گی ۔جبکہ اس سلسلے میں جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد گردونواح کے علماء کرام علامہ سید فیض عباس قمر بخاری،قاری یعقوب،قاری اسماعیل،قاسم علی نقشبندی نے ویلنٹائن ڈے کوغیر شرعی قرار دیتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题