ضرورت سے زیادہ خوش فہمی ہماری شکست کا سبب بنی علی ترین

Published on February 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 586)      No Comments

لودھراں (یواین پی )تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے کہا ہے کہ ہمیں ضرورت سے زیادہ خوش فہمی تھی کہ ہم با آسانی جیت جائیں گے ،بد قسمتی سے اس باعث ہم عوام کو ووٹ دینے کے لیے نہیں نکال سکے انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ حکومت کے خلاف 90ہزار ووٹ ملے ،میرے پہلے الیکشن میں اچھا رزلٹ آیا ہے ۔گزشتہ ضمنی انتخاب میں ملنے والی 40ہزار ووٹوں کی لیڈ غائب کیسے ہو گئی؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ 2015میں جب ہم نے الیکشن لڑا تھا تو ٹیم کو پتہ تھا کہ حکومت کوہرانا ایک بڑا ٹاسک ہے اس لیے لوگوں نے زیادہ محنت کی تھی،اس بار الیکشن سے 20دن پہلے ہماری ٹیم کہہ رہی تھی کہ یہ الیکشن ہم پکا جیتے ہوئے ہیں ،ایسی باتیں ہو رہی تھیں کہ پہلے کون مبارکباد دینے آئے گا ،پارٹی کہاں کریں گے ،اس لیے الیکشن کے دن بھی ہمارے ووٹر ٹھنڈے تھے ،ہم لوگوں کو گھروں سے نہیں نکال سکے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ووٹر موجود ہیں ،ہم نے بس اگلے 3،4مہینوں میں ان کو نکالنا ہے اور اگلا الیکشن ہم ہی جیتیں گے ۔ مرکزی غلطی یہ ہی تھی کہ 20دن پہلے ہی ہماری ٹیم جیتی ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہ رزلٹ آیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes