معروف شاعر یونس متین کا نظموں کا مجموعہ’’عارف والا زیرو کلو میٹر ‘‘چھپ کر منظر عام پر آگیا

Published on February 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,426)      No Comments

عارف والا(یواین پی)معروف شاعر یونس متین کا نظموں کا مجموعہ’’عارف والا زیرو کلو میٹر ‘‘چھپ کر منظر عام پر آگیا۔یونس متین اردو ادب میں منظوم سفر نامہ کے خالق ہیں۔شہریوں کی طرف سے خیر مقدم۔تفصیل کے مطابق اردو ادب میں منظوم سفر نامہ کے خالق معروف شاعر ادیب یونس متین کا نظموں کا مجموعہ ’’عارف والا زیرو کلو میٹر‘‘تشنگان ذوق کی تسکین کے لیئے چھپ کر مارکیٹ میں آ چکا ہے۔اس پر تبصرا کرتے ہوئے نواجوان شاعر محقق عباس عارفی کا کہنا تھا کہ یونس متین کی کتاب عارف والا زیرو کلو میٹر اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے۔یہ کتاب اپنا قاری خود منتخب کرتی ہے اور قاری کو ان دیکھی دنیا کے قریب کر دیتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب پڑھ کر عارف والا جو یونس متین کا آبائی شہر ہے یہی نہیں بلکہ یہ کائنات زیرو کلو میٹر پر محسوس ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题