پلے آف میچز:ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کاآج آغاز

Published on February 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

لاہور(یوا ین پی ) پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل/جاز گروپ سچل آرکسٹرا بھی پرفارم کرے گا،لاہور میں دونوں پلے آف میچز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعرات سے شروع ہوگی،بچ جانے والے ٹکٹ کوریئر کمپنی کے کاؤنٹرز پر دستیاب ہونگے،نرخ 1000سے 6000ہزار تک رکھے گئے ہیں۔پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں میں امریکی جیسن ڈیرولو، عابدہ پروین، علی ظفر اور شہزاد رائے کے نام تو پہلے ہی سامنے آگئے تھے، اب پی سی بی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل/جاز گروپ سچل آرکسٹرا بھی اپنے مخصوص انداز میں قومی ترانہ پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری کو ہوگا،رنگارنگ افتتاحی تقریب دبئی میں ہونی ہے۔دوسری جانب لاہور میں20اور21مارچ کو شیڈول 2 پلے آف میچز کیلیے ٹکٹوںکی فروخت جمعرات سے شروع ہوجائے گی، کراچی میں 25مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہونگے۔لاہور میں آن لائن بکنگ کرانے والے بعد ازاں ایک کوریئر کمپنی سے اپنے ٹکٹ حاصل کرسکیں گے،بچ جانے والے  ٹکٹ کاؤنٹرز پر بھی فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes