ٹھٹھہ سجاول اضلاع میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، عوام پریشان

Published on February 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ سجاول اضلاع میں بجلی کا غیر اعلانیہ بریک ڈاون، رات 12 بجے سے صبح 12 بجے تک کے مسلسل بریک ڈاون کے باعث دونوں اضلاع کی عوام پریشان، بڑتی ہوئی گرمی کی وجہ سے شہری علائقوں کی عوام رات جاگ کر گزارنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات حیسکو انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ ٹائمنگ شام 7سے پونے بارہ بجے کی لوڈشیڈنگ کے بعد صرف پندرہ منٹ تک بجلی فراہم کرنے کے بعد رات 12 بجے سے اگلے دن 12 بجے تک غیر اعلانیہ بجلی بند کر دی جس کے باعث بجلی سے چلنے والے مختلف کاروباری مراکز بند رہے جبکے دونوں اضلاع کی شہری گرمی کے باعث رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوگئے، جبکے حیسکو انتظامیہ سے رابطے کے سارے نمبر بھی بند کردیئے گئے، اس سلسلے میں دونوں اضلاع کی عوام کا کہنا ہے کے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے باوجود ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی حیسکو انتظامیہ مقامی لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے فالٹ کا بہانہ بناکر عوام کو جان بھوج کر پریشان کر رہی ہے جبکے اس سلسلے میں دونوں اضلاع کے منتخب نمائندوں نے بھی مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
سرکاری اداروں میں افسران کی من مانی عروج پر
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں سرکاری اداروں میں افسران کی من مانی عروج پر ،محکمہ پبلک ہیلتھ،ہائے وے سمیت ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ میں لاکھوں کی رشوت کے عیوض ٹینڈرزمن پسند لوگوں میں تقسیم کیے جانے لگے،تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ہائے وے،پبلک پبلک ہیلتھ اور ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ میں دیے جانے والے ٹینڈرزافسران اور ٹینڈر کلرکوں کی ملی بگھت سے لاکھوں کی ایڈوانس رشوت کے عیوض من پسند ٹیکیداروں میں تقسیم کر دیے گئے ، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے ٹھیکیدار حمید چنڈ،سجاد اور دیگر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے ہائے وے ایگزیکیٹو انجنیئر آفیس میں ملتے نہیں ہیں جبکے راتوں رات امیر ہونے والے محکمہ ہائے وے ڈپارٹمنٹ کا ٹینڈر کلرک ٹیک چندنے ایک ٹینڈر کے عیوض تین لاکھ روپے ایڈوانس ناقابل واپسی رشوت کی ڈمانڈ کر رہا ہے، جبکے ٹینڈر کلرک کا کہنا ہے کے یہ ایڈوانس رقم انجنیئرکو ملنے کے بعد ٹھیکہ دیا جائیگا، دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجنئیر نے بھی ٹینڈر اوپن کرنے کے بجائے اپنے آفیس میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے ،جبکے پبلک ہیلتھ کے ٹینڈر کلرک نے بھی ہائے وے ڈپارٹمنٹ کے طریقے کو اپناتے ہوئے مقامی ٹھیکیداروں سے رشوت طلب کرنا شروع کردی ہے، دوسری جانب محکمہ ایجوکیشن ورکس میں بھی رشوت کی بازار عروج پر ہونے اور انجنئیرکی جانب سے ٹھیکیداروں کو آپس میں لرواکر مخصوص سیاسی پشت پنائی کے حامل ٹھیکیداروں میں ٹھیکہ تقسیم کردیا ہے، اس سلسلے میں مقامی ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیئرمین اینٹی کرپشن، چیئر مین نیب سندھ اور اعلیٰ اختیارات کے حامل لوگوں سے اپیل کی ہے کے محکمہ پبلک ہیلتھ،محکمہ ایجوکیشن ورکس اور محکمہ ہائے وے ٹھٹھہ کے انجنیئروں سمیت عملے کے اوپر انکوائری کراکر اس گنہونے دھندے میں ملوث انجنیئر اور عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
مسافر کے روپ میں جرائم پیشہ لوگ
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)سندھ کے مختلف اضلاع کی طرح ٹھٹھہ ضلع میں بھی مسافر کے روپ میں کرائیم کرنے والے بڑے گروہ کے سرغنہ گرفتار، کیس داخل، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سی آئی اے پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے مسافر بن کر مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ مشتاق ببر کو سی آئی اے ٹھٹھہ کی ٹیم نے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید پانچ کرمنلز کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں تیز کرتے ہوئے چھینی گئی ہائے روف بھی رکور کرلی گئی ہے ، اس سلسلے میں یونس رودنانی نے صحافیوں کو بتایا کے یہ گروہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کرائیم کرتا ہے ،جس میں مشتاق ببر، عبدالکریم ماچھی، ماموں ماچھی اور عبدالغنی شامل ہیں ۔
سندھی ادبی سنگت ٹھٹھہ کی جانب سے ادبی سیمینارکا انعقاد
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)سندھی ادبی سنگت ٹھٹھہ کی جانب سے ادبی سیمینارکا انعقادپریس کلب مکلی میں کیا گیا،ادبی سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے محقق پیر انور شاہ ،(ساس)ٹھٹھہ کے رابطہ سیکریٹری رمضان میمن، شاعر محمد مارو خشک،الھجڑیو برفت، کاتیار ٹھٹھوی اور دیگر نے کہا کے سندھ کی علمی ،ادبی، تاریخی اور تحقیقی عمل میں شاعروں اور محققوں کا اہم کردار رہا ہے ،جن کی کاوشوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہمیں سندھ کی تاریخ کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، اس موقعے پر شاعروں کی جانب سے ادبی شاعری پیش کرکے داد حاصل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes