سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

Published on February 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

5کراچی(یوا ین پی )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1358 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1358 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48685 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کے اضافے سے 702.85 روپے ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy