پاکستان میں واٹس ایپ صارفین ہوشیار ہو جائیں

Published on February 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

لاہور(یو این پی) پنجاب میں واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث حکومت نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیکرز کی تخریب کاریوں کے بعد دنیا کی پہلی بڑی میسجنگ ایپ کو پاکستان میں ہیک کر کے صارفین کی تمام تر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے جس پر وفاق اور پنجاب کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے جاتے رہے لیکن اس مرتبہ نئے طریقے سے وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے انکشاف کے بعد پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں ناصرف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہلکاروں بلکہ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن پر دی گئی احتیاطی تدابیر کے مطابق بلاک ون کے نام سے ویب سائٹ لنکس اور واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے سے شہریوں کے واٹس ایپ گروپ ہیک ہو سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے کے پیغام پر کلک کرنے کے بعد سکرین پر یہ لکھا نظر آتا ہے کہ اس پیغام کو اپنے 14 دوستوں اور سات واٹس ایپ گروپ میں بھیجیں جس کے بعد آپ کی ایپ اپ گریڈ ہو گی۔ اگر واٹس ایپ کو کسی اور طریقے سے اپ گریڈ کرنے کے دوران یہ پیغام نظر آئے تو ہرگز ایسا نہ کریں اور فوراً اس ویب سائٹ کو بند کر دیں جبکہ واٹس ایپ پر مختلف قرعہ اندازی کے ہونے والے لنکس بھی نہ کھولیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ پر بلاک ون کے نام سے لنک بھیج کر صارفین کی انفارمیشن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog