پی ایس ایل تھری کے لئے ٹرافی کی رونمائی آج دبئی میں ہوگی

Published on February 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments


لاہور (یو این پی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے ٹرافی کی رونمائی آج دبئی اسٹیڈیم میں ہو گی۔ جس میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔پی ایس ایل سیزن تھری کے لیے ٹرافی کی رونمائی کے بعد نجم سیٹھی، نوید اصغر اور ایونٹ میں شامل ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو ہوگا۔ پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز دبئی، شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل معرکہ 25مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فائنل کی ٹکٹیں یکم مارچ سے دستیاب ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题