پاکستان نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے بدترین ملک قرار، یونیسف

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments


پاکستان میں ہر 22 میں سے ایک بچہ پیدائش کے پہلے ہی ماہ میں موت کے منہ میں چلا جاتا ہے،یونیسف
اسلام آباد(یوا ین پی ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’’یونیسف‘‘نے پاکستان کو نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے بدترین ملک قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے دنیا بھر میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر 22 میں سے ایک بچہ پیدائش کے پہلے ہی ماہ میں موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان، افغانستان اور سینٹرل افریقن ری پبلک میں نوزائیدہ بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات سب سے کم ہیں۔جبکہ رپورٹ میں جاپان، سنگاپور اور آئس لینڈ میں پیدا ہونے والے بچوں کو اس معاملے میں سب سے زیادہ خوش قسمت قرار دیا گیا ہے۔عالمی ادارے کے مطابق پاکستان کو نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کے معاملے میں شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق غریب ممالک میں نوزائیدہ بچوں کی اموات امیر ممالک کے مقابلے میں 50 فیصد زائد ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یونیسیف کے گلوبل میٹرنٹی اینڈ نیو بورن پروگرام کے سربراہ وِلی بالڈ زیک کا کہنا تھا کہ ‘صحت کے شعبے میں بہتری لانا ایک مہنگا عمل ہے، لہذا مالی وسائل کو درست طریقے سے استعمال کرنا ناگزیر ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy