احتساب عدالت :نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن(ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔احتساب عدالت نے جج محمد بشیر اعوان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق اہلیہ کی بیماری کو عدالت حاضری سے استثنیٰ کا جواز نہیں بنایا جا سکتا ،وڈیو لنک بیان کے وقت لندن جا کر اٹارنی مقررکرنے کا بھی جواز نہیں۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی 6 کیموتھراپی ہو چکی ہیں اورڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق مریضہ کی بیماری پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جبکہ کینسر کا رسک کم کرنے اور مستقبل میں علاج کیلئے ریڈیو تھراپی تجویز کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدرنے نیب ریفرنسزمیں 24 فروری سے دو ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی آخری مراحل میں ہے اور فیملی کا لندن میں ان کے پاس ہونا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes