ایس آر ایس او کے پروگرام سے علاقائی سطح پر غربت کم کرنے میں مدد ملے گی غلام قادرپلیجو 

Published on February 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 628)      No Comments

ٹھٹھ( رپورٹ :حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں ایس آر ایس او کے پروگرام سے علاقائی سطح پر غربت کم کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار ٹھٹھہ کے ضلعی چیرمین غلام قادرپلیجو نے جی ایم خانہ مکلی میں افتتاحی تقریب سے دوران خطاب کیا انہوں نے کہاکہ ٹھٹھہ کے منتخب نمائندے ایس آر ایس او کو مکمل تعاون فراہم کریں گے خواتین کوخودمختار اور خاندانوں کوخودکفیل بنانے کے پروگرام میں پرعزم ہیں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ عثمان غنی نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کی انتظامیہ ایس آرایس اوکو مکمل تعاون فراہم کرے گی پروگرام میں دیہی خواتین کی شمولیت اور انکے حوصلے قابل فخر ہیں دیگر اضلاع کی طرح ہم یہاں بھی بہتری لائیں گے اس موقع پر آر ایس پی این کے میمبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نظر محمد میمن نے تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے 8 اضلاع کے10 لاکھ خاندانوں کوسطح غربت سینکالنیکیلئے پرعزم ہیں ٹھٹھ میں پائلیٹ پروجیکٹ کے آغازسے 33ھزار خواتین اور 3000 ھزارخاندان 45 ھزار نوجوانوں کو تربیت و بلاسود قرضہ فراہم کرکے کارآمد شھری بنائیں گے سندھ میں کشمور سکھر اوباڑوخیرپوراور دیگر اضلاع کے 70 ھزارگھرانوں کو خودکفیل اور خود مختار بناچکے ہیں مزید 10 لاکھ افراد کوسطح غرب سے نکالنے میں پرعزم ہیں ایس آر ایس او کے پائلٹ پروجیکٹ سندھ کے آٹھ اضلاع خیرپورمیرس میرپورخاص بدین عمرکوٹ سانگھڑ ٹھٹھہ میں کام شروع کرچکے ہیں ٹھٹھہ میں گھوڑا باڑی تحصیل کوچھوڑ کربقیہ تحصیلوں کے ا فراد اس سے مسطفید ہوسکیں گے اس موقع پر سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس کے وائیس چانسلرسرفراز سولنگي محمد دہتل کلھوڑو سی ای او. ایس آر ایس او پرویزچانڈیو پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ غلام رسول خشک ڈسٹرکٹ کاؤنسل میمبر ڈاکٹر غلام رسول سمیجو ٹیم لیڈر یو سی بی پی آر پی ڈسٹرکٹ مینجر ایس آرایس او ٹھٹھہ بنسی مالھی دیگر نے شرکت کی.
سجن واری میں رشتے کے تنازع پر قتل ہونیوالے دوسگھے بھائیوں سمیت تین افراد کی تدفین
ٹھٹھہ ( رپورٹ :حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی سجن واری میں رشتے کے تنازع پر قتل ہونیوالے دوسگھے بھائیوں سمیت تین افراد کی تدفین مقامی قبرستان میں پولیس کی نگرانی میں کی گئی ۔ اس موقع پر علائقے میں سوگوار ماحول رہا شہریوں نے اپنا کاروبار بند کرکے بڑی تعداد میں جنازہ نماز میں شرکت کی ۔ واقعے میں زخمی ہونیوالا شھمیر میمن کراچی کی جناح اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت بدستور خراب بتائی جاتی ہے قبل ازیں گاڑھو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تینوں ہلاک شدگان کی نعشوں کی سول اسپتال مکلی سے پوسٹ مارٹم کراکے نعشوں کو ورثہ کے حوالے کیا تینوں ہلاک شدگان کو گاڑھو ، بگھان ، گھوڑا باری پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، جبکہ چوبیس گھنٹے گذرنے کے باوجود واقعے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے ، تاہم پولیس نے مزید کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر عثمان میمن ، حسن میمن اور عرس میمن کو حراست میں لے لیا ہے ، واضع رہے کہ دونوں ہلا ک شدگان بھائی حفیظ میمن ، جمیل میمن کا ایک بھائی اور والد پیروزانی اور میمن تصادم میں پہلے ہی قتل ہوچکا ہے ، حالیہ واقعہ ماما اور بھانجوں کے درمیان رشتے کے تنازع پر سامنے آیا ہے ، 
عالمی دن کے حوالے سے ایک شاندار تقریب
ٹھٹھہ ( رپورٹ :حمیدچنڈ ) گورنمنٹ سروس سینٹر فار اسپیشل ایجوکیشن اسکول مکلی میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں اساتذہ نے مادری زبان کے حوالے سے طالبہ اور طالبات کو لیکچر دیا اور کہا ہے دنیا میں لاتعداد زبانیں ختم ہوچکیں ہیں ، اور درجنوں زبانوں کا وجود خطرے میں ہے سندھی زبان پانچ ہزار سال پرانے ہے جس کے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں تعلیم کو فروخ دینے کی ضرورت ہے اس موقع پر اسکول پرنسپل ندیم ابراھیم ، اساتذہ اشوک کمار ، شہزاد شیرخانی ، دانش علی اور دیگر نے خطاب کیا ، 
مادری زبان کے عالمی دن کے موقعے پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد 
ٹھٹھہ ( رپورٹ :حمیدچنڈ) گورنمنٹ بوائز ہائے اسکول مکلی میں مادری زبان کے عالمی دن کے موقعے پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سینئر اساتذہ محمد صفدر ٹھٹوی ،محمد سلیمان، صدیق جاکھرو، حمید مہرانوی، علی اصغر بروہی اور طالبات نے ثناء اللہ بروہی، نظیر شورو، غلام حسین ملاح ، اسد جوکھیو،شکیل جمالی اور سجاد جوکھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اسکول میں ہر طالبات اور طلبہ کا بنیادی حق ہے کے ان کو ان کی مادری زبان سکھائی جائے اور ان سے مادری زبان میں بات چیت کی جائے ،انہوں نے کہا کے دنیا میں درجنوں زبانیں ختم ہو چکی ہیں ،اس لیے سندھی زبان کی بقاء اور وجود کے لیے ہمیں اسکولوں میں سندھی زبان ضرور سیکھنی چائیے اور بولنی چائیے ،
ہارڈ ورکر یوتھ آرگنائیزیشن کا اہم اجلاس صدر شیراز واریو کی صدارت میں ٹھٹھہ میں منقعد 
ٹھٹھہ ( رپورٹ :حمیدچنڈ) ہارڈ ورکر یوتھ آرگنائیزیشن کا اہم اجلاس صدر شیراز واریو کی صدارت میں ٹھٹھہ میں منقعد کیا گیا جس میں اتفاق رائے سے ٹھٹھہ ضلع کی نئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ، اجلاس میں مطفق رائے سے صدر شیراز واریو، نائب صدر عزیز جوکھیو،جنرل سیکریٹری شیریار بھٹہ،جوائنٹ سیکریٹری مظہر لاسی ، فنانس سیکریٹری عبداللہ گندرو،ورکنگ کمیٹی کے لیے امداد بروہی، مکیش دیو ٹھاکر ،عمران غنی میمن،امداد سوہو،نظیر واریو،بلاول جوکھیو،حکیم بروہی، ایم ایچ کمبہاراوربشیر قاضی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes