کل کا فیصلہ بھی پاناما کیس کی کڑی ہے فیصلے سے نواز شریف کی مقبولیت بڑھی ہے مریم نواز

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے فیصلے پہلے ہی لکھے جا چکے ہیں، انتظار ہے کہ لکھے ہوئے باقی فیصلے سنانے کی باری کب آتی ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل کا فیصلہ بھی پاناما کیس کی کڑی ہے اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے فیصلے بھی پہلے ہی لکھے جاچکے ہیں انتظار ہے کہ لکھے ہوئے باقی فیصلے سنانے کی باری کب آتی ہے۔
مریم نواز نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے نواز شریف کے ووٹر کو نا اہل کیا جا سکے، کل کا عدالتی فیصلہ بنیادی حقوق کے خلاف تھا کمزور فیصلوں کے دفاع کیلئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes