اوکاڑہ ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ایک ہی جگہ سے ایک ہفتے کے دوران دن دیہاڑے 5 موٹر سائیکل چوری

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی ) تھانہ اے ڈویثرن کے علاقہ میں ملک ارشد کے ایس ایچ او تعینات ہوتے ہی نان سٹاپ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ایک ہی جگہ سے ایک ہفتے کے دوران دن دیہاڑے 5 موٹر سائیکل چوری۔تفصیلا ت کے مطابق ملک ارشد کی تھانہ اے ڈویثرن اوکاڑہ میں تعیناتی کے دوران بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے تھانہ اے ڈویثرن سے دو ایکڑ کے فاصلے پر واقعہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے باہر سے ایک ہفتے کے دوران 5 موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں فسٹ ائیر کے طالبعلم شاہ زمان جو کہ غریب گھر کا بچہ ہے کا لج کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے پڑھنے کیلئے کالج گیا اور واپسی پر موٹر سائیکل چوری پاکر تھانہ میں وقوعہ کی بابت اطلاع دی تو مقامی تھانہ کے ایس ایچ او نے اختیار کے نشے میں چور ہو کر یہ کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو تمہاری موٹر سائیکل چوری ہی نہیں ہوئی جس کے بعد شاہ زمان کے طالبعلم ساتھیوں کا یہ کہنا تھا کہ روازنہ کی بنیادوں پر چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں اور مقامی پولیس اس کوئی کاروائی نہیں کر رہی اگر یہ چوری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ تھانہ اے ڈویثرن میں جب سے ملک ارشد نے بطور ایس ایچ او چارج سنبھالا ہے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے طلباء کی جانب سے مقامی تھانہ کے ایس ایچ او کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی پی او اوکاڑہ کسی فرض شناس اور کرائم فائٹر پولیس آفیسر کو تعینات کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme