لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

Published on February 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،بھارتی جارحیت پر پاکستان سراپا احتجاج ہے جس کے بعد آج غیر ملکی دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں پاک فوج نے انہیں بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ملکوں کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ کا دورہ کیا، اتاشیوں کا تعلق امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، ترکی اور انڈونیشیا سے ہے۔ غیر ملکی اتاشیوں کو بھارتی فوج کی بربریت پربریفنگ دی گئی اور ان کی متاثرین سے ملاقاتیں بھی کرائی گئیں، اتاشیوں نے متاثرین سے مشکلات دریافت کیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مہمانوں کو پاک فوج کے آزاد کشمیر میں ریلیف کے کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes