چین نے بلوچ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Published on February 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ چین نے بلوچ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے ، افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے سربراہ کا بیان ان کے ذہنی تصورات کا عکاس ہے، رواں سال بھارتی فوج نے 391 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی اشتعال انگیزی میں 15 شہری شہید اور 65 سے زائد زخمی ہوئے ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی پرطلب کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں۔
مسئلہ افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم ترکمانستان کے دورے پر ہیں جس کے بعد وہ افغانستان جائیں گے ، افغان مسئلے کا واحدحل سیاسی مذاکرات ہیں۔ پاکستان اور روس نے افغانستان میں داعش کے اثرورسوخ کوخطے کیلئے خطرناک قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں پاک روس مشترکہ فوجی کمیٹی کااجلاس جلد ہوسعودی عرب فوج بھجوائے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے جنگی مقاصد و امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فوج کسی فوجی اتحاد کیلئے نہیں بھیجی بلکہ پاک فوج کے اہلکار تربیت کیلئے سعودی عرب گئے ہیں۔
بلوچ علیحدگی پسندوں سے چین کے براہ راست مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ترجمان نے کہا کہ چین بلوچ علیحدگی پسندوں سے کوئی براہ راست مذاکرات نہیں کررہا ، چین نے بلوچ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کی خبروں کی تردیدی کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ چین بلوچ علیحدگی پسندوں سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے اور اس سلسلے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy