بھارت میں مریض کے دماغ سے 1.8 کلو کی رسولی نکالی گئی:نیاریکارڈ قائم

Published on February 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments


ممبئی(یواین پی)بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 31 سالہ شخص کے سر سے 1.8 کلو وزنی برین ٹیومر یعنی دماغ میں رسولی نکالی ہے جو کہ ممکن ہے تاریخ میں کسی کے جسم سے نکالی گئی سب سے بڑی رسولی ہو۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سنت لال نامی اس شخص کا یہ آپریشن ممبئی کے نیئر ہسپتال میں کیا گیا اور اس میں 7 گھنٹے لگے۔تاہم اس کا اعلان اب تک اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ ڈاکٹروں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ آپریشن کامیاب ہوا ہے یا نہیں؟ہسپتال میں نیورو سرجری کے چیف ڈاکٹر تریمورتی ندکرانی نے بتایا کہ اب معاملہ اب کی صحت یابی کا ہے مگر وہ خطرے سے باہر ہیں،سنت لال ایک دکاندار ہیں اور اترپردیش میں رہتے ہیں جبکہ گذشتہ3 سال سے وہ اس رسولی کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ رسولی کی وجہ سے سنت لال اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے اور انھیں امید ہے کہ مریض کی بینائی اب لوٹ آئے گی۔سنت لال کی بیوی نے بتایا کہ انھیں3 مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اس رسولی کا آپریشن نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر تریمورتی ندکرانی نے بتایا کہ ایسے کیسز انتہائی حساس ہوتے ہیں۔ سنت لال کے آپریشن میں انھیں 11 یونٹ خون لگانا پڑا اور سرجری کے بعد کئی روز تک انھیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes