بانڈی پورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ،بھارتی فوج کا کمانڈو زخمی

Published on February 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments


سرینگر(یوا ین پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا کمانڈو زخمی ہو گیا۔بھارتی فوج کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کی صبح شوپیاں کے قصبہ حاجن میں پیش آیا۔حکام کے مطابق بھارتی فوج کو چار مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر جیسے ہی علاقے کو محاصرہ کیا گیا تو مبینہ مجاہدین نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر ایک کمانڈو زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی دوبارہ سے تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔زخمی ہونے والے کمانڈو کا تعلق 31راشٹریہ رائفلز سے تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog