امریکا کی پہلی ‘باحجاب’ نیوز اینکر

Published on February 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

امریکا(یو این پی) امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون طاہرہ رحمان امریکا کی پہلی باحجاب خاتون نیوز اینکر بن گئی ہیںالینوائے کی رہائشی طاہرہ رحمان نے دوسال پہلے امریکا کے ایک نیوز چینل میں بطور نیوز پروڈیوسر نوکری شروع کی تھی۔ دوسال تک کیمرہ کے پیچھے کام کرنے کے بعد اب وہ اسی چینل پرحجاب میں خبر نامہ پڑھتی ہیں۔ طاہرہ رحمان کا کہنا ہے کہ انہیں پیشہ ورانہ زندگی کے دوران کئی لوگوں نے حجاب نہ پہننے کا مشورہ دیا تاہم حجاب ان کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بنا۔گزشتہ برس جینیلا میسی نامی خاتون کینیڈا کی پہلی باحجاب خاتون نیوز اینکر بنی تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog