حکومت نے موسم بہار شجر کاری مہم میں صوبہ بھر میں 10 لاکھ سے زائد درخت لگانے کا تہیہ کر رکھا،سپیکر بلوچستان اسمبلی

Published on February 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments


راحیلہ حمید درانی کی زیرصدارت اہم میٹنگ: اسمبلی اجلاس اور 3مارچ کوسینیٹ الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
کوئٹہ(یوا ین پی)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ جنگلات ہمارے ملک کا حسن ہیں ان کے تحفظ اور دیکھ بھال کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت جنگلات کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ صوبہ کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے موجود ہ حکومت نے موسم بہار شجر کاری مہم میں صوبہ بھر میں 10 لاکھ سے زائد درخت لگانے کا تہیہ کر رکھاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں کوئٹہ پائن کا درخت لگاکر موسم بہار کی شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں پوری دنیاکو سیلابوں ، طوفانوں اور خشک سالی سمیت مختلف قدرتی آفات کی جانب سے دھکیل رہی ہیں تو دوسری جانب گلوبل وارمنگ کے باعث گرمی کی شدت زیادہ اور بارشیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہمیں ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی عالمی کوششوں میں بھر پور کردار اداکرنا ہوگا اور صوبہ کو سر سبز شاداب بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے کیونکہ یہی درخت ہمیں آکسیجن مہیاکرنے اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھی مدد فراہم کرینگے۔ اسپیکر نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو چاہیئے کہ و ہ کسانوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالب علموں کو شجر کاری مہم میں شامل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں ۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ وہ بچوں میں شجر کاری مہم کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے موثر طریقے سے شعور بیدار کریں۔ دریں اثناء اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی زیرصدارت اسمبلی اجلاس اور 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ان کے چیمبر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ غلام علی بلوچ، سیکریٹری اسمبلی شمس الدین ، کمشنر کوئٹہ امجدعلی خان ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق ، جوائنٹصوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمد ، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ریاض گارا و دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اجلاس میں اسپیکر نے محکمہ پولیس اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ اور احاطہ میں عام دنوں اور اسمبلی اجلاس کے دوران فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس اور عام دنوں میں معزز اراکین اسمبلی کیساتھ آنے والے گارڈزیا گن مین کی اسمبلی کے احاطے میں داخلے پرمکمل پابندی ہوگی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے سیکیورٹی انتظامات کے لئے کیئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog