احد چیمہ کی گرفتاری شیر کی دم پر پاؤں رکھنے کے مترادف ہے آصف علی زرداری 

Published on February 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری شیر کی دم پر پاؤں رکھنے کے مترادف ہے قلم چھوڑ ہڑتال ریاستی اداورں کو آپس میں لڑوالنا ہے اربوں رپے کی کرپشن سے ملک دیوالیا نہیں ہو گا تو کیا ہو گا ایک طرف کنگ آف کرپشن ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور دوسری طرف اُسکے حواریوں کو شیلٹر ملا ہوا ہے کہ جو چاہے کریں کو ئی پوچھ گچھ کرنے والا نہیں ہے 2013ء کے انتخابات میں ہما رے ہا تھ بند ھے ہو ئے تھے اب ہمارے ہاتھ بندے ہو ئے نہیں ہیں جو 2013ء میں تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بہت مشکلات پیدا کی گئیں اب بلاؤل بھٹو زرداری میدان میں آچکے ہیں ہم سب ملکر محترمہ بے نظیر بھٹوشہیدکے خوابوں کی تعبیر پو ری کر یں گے جب پی پی پی حکومت میں آتی ہے تو غریب کا غریبوں تک پہنچتا ہے تخت لاہور اس با ر اِن سے چھین لیں گے پاکستان پیلز پارٹی نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا وقار بلند کیا ہے سپریم عدالت کو اپنے ما تھے کا جو مر بنا یا ہے موجودہ حکومت کی نا کا م خارجہ پا یسی نے ملک کا وقار مجروع کر دیا ہے اِن خیالات کا اظہار انہوں نے بلاؤل ہاؤس اسلام آبادمیں اوکاڑہ اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اوکاڑہ سے ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن ،محمد آصف خان بلوچ ڈپٹی سیکرٹری پی وائی او پنجاب ، زہیب بٹ صدر پی وائی او پنجاب ، ،موسیٰ کھو کھرصدر پی ایس ایف پنجاب، موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی پر یقین رکھتی ہے آزاد خارجہ پالیسی بی بی شہید کا فلسفہ تھا خواتین کو با اختیار بنا اِن کا مشن تھا شہید بینظیر بھٹو کی نظر میں ملک کا ہر بیٹابلاؤل اور بیٹی بختاور تھیں پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ملک سے دہشت گردی،بیروزگاری ،جہالت اورغربت کا خا تمہ ہے بلاؤل آنے والا روشن کل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme