پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ ہے، زرداری

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے غریب مشکلات کا شکار ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے نواز شریف کی نااہلی کا عوام سے انتقام نہ لیا جائے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہوگی اور ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی ہو جائیں گی ۔ملک کی ترقی غریب کا خون نچوڑنے سے نہیں ہوتی۔آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes