بورے والا ،حادثات سے بچاو کے لئے گدھا گاڑیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو ریفلیکٹر لگائے گئے

Published on March 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 774)      No Comments

بورے والا(ڈاکٹرامجد حسین امجد )ٹریفک پولیس کی کاروائی۔ حادثات سے بچاو کے لئے گدھا گاڑیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو ریفلیکٹر لگائےاوور لوڈنگ کرنے والی ویگنوں کے خلاف کاروائی میں ویگنوں کی اضافی سیٹیں اتاردی گئیں تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی کے حکم اور ڈی ایس پی ٹریفک کی ہدائت پر ٹریفک سارجنٹ غلام دستگیر ڈوگر مع ہمراہی ملازمان محمد عارف ، محمد جاویدنے مختلف ٹریکٹر ٹرالیوں ، اور گدھا ریڑھیوں کو ریفلیکٹرلگوائے اوور لوڈنگ کرنے والی ویگنوں کی اضافی سیٹیں اتروائی گئیںجس پر معززین علاقہ ،انجمن تاجران ،وکلاء اور نمائندہ شہریوں نےڈی پی او وھاڑی اور ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہااس اقدام سے حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔دریں اثناء ٹریفک سارجنٹ غلام دستگیر ڈوگر مع ہمراہی ملازمان محمد عارف ، محمد جاویدنے لاری اڈہ میں ویگنوں اور بسوں کے ڈرائیوروں کو خصوصی لیکچر دیاانہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات شہری حدود میں اپنی گاڑیوں کی رفتار مقر ر کی گئی حد میں رکھیں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں
انہوں نے کہا کہ اپنی گاڑیوں پر اوور لوڈنگ نہ کریں اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جا رہی ہےانہوں نے رکشہ ڈرائیوروں کو کہا کہ رکشوں میں ٹیپ ریکارڈ نہ چلائیں
اور بلانمبری رکشہ ڈرائیور اپنے رکشوں کو نمبر لگوائیں۔ اور سواریاں اپنی لائن میں اتاریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes