گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 7 میں ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ جاری

Published on March 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments

گھوٹکی (یواین پی) گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 7 میں ضمنی الیکشن کےلئے پولنگ جاری ہے، حلقے میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 7 میں ضمنی الیکشن کےلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔حلقہ پی ایس 7 میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے علاقوں پرمشتمل ہے، حلقے میں پیپلزپارٹی کے باری پتافی اور فنکشنل لیگ کے میاں مجن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 7 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 843 ہے جن کےلئے 164 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں، حلقے میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ سمیت 7 آزاد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔جن کےلئے 164 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ سمیت 7 آزاد امیدوار میدان میں ہیں،فنکشنل لیگ کے میاں مجن اور پیپلزپارٹی کے باری پتافی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں 3500 پولیس اہلکاروں سمیت رینجرزاورپاک فوج کے جوان تعینات ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں گھوٹکی سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما سردار احمد علی خان پتافی کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme