سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی کے 12 ارکان نے کس پارٹی کو ووٹ دیئے حقیقت سامنے آگئی

Published on March 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

پشاور (یواین پی)سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان نے وفاداریاں تبدیل کیں، خیبر پختو نخوا حکومت نے رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھیجوا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 61 میں سے 49 ارکان نے اپنے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے جبکہ 12 ارکان نے دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کو ووٹ دیا۔ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے کے پی اسمبلی میں 6 ارکان تھے ، ایک رکن نے 10 اور دوسرے نے 9 ووٹ حاصل کئے، امیدوار جے یو آئی ف نے تحریک انصاف کے 8 ایم پی ایز کا ووٹ حاصل کیا۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog