ایرانی وزیر خارجہ گیارہ مارچ کو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے

Published on March 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 11مارچ کو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورہ پر آئیں گے، دورہ پاکستان کے دوران محمد جواد ظریف صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی سیاسی اور عسکری قیاد ت سے ملاقا ت کرینگے ۔ ایرانی وزیر خارجہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں لیکچر بھی دینگےجبکہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، چاہ بہار اور گوادر کی بندرگاہوں سے متعلقہ معاملات، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر بات چیت کریں گے، اس کے علاوہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ایران پاکستان بنکاری مسائل، کرنسی سویپ، سرحدی انتظام و منشیات سمگلنگ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا، پاکستا ن اور ایران خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور انسداد دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے باہمی تعاون کے فروغ پر بھی زور دیں گے، دونوں ہمسائیہ ممالک باہمی دفاعی تعاون میں اضافہ اور دفاعی منصوبوں پر بھی تعاون کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے دورے کے دوران کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلی سندھ سے بھی ملاقات بھی کریں، واضع رہے کہ گذشتہ ماہ کے اختتام پر ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسن شاہ صفی نے بھی دورہ پاکستان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes