ٹوئٹر نے اپنےصارفین کےلیے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

Published on March 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments


کیلیفورنیا: (یو این پی) ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی مشکل کو حل کرنے کے لیے انتہائی اہم فیچر متعارف کرادیا ہے ۔ اب آپ ٹوئٹر استعمال کرتے ہوئے اہم پوسٹس کو بک مارک کر سکتے ہیں۔ نیا فیچر پوری دنیا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ٹوئٹر پر ٹویٹس کی بہتات کی وجہ سے چند گھنٹوں میں کوئی پرانی ٹویٹ ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔ صارفین کی اس مشکل کو مد نظر رکھتے ہوئے، ٹوئٹر کی انتظامیہ نے ویب سائٹ میں اس نئے فیچر کو شامل کیا ہے۔ بک مارک فیچر کے تحت آپ پسندیدہ تھریڈز، ویڈیوز اور گفس کو بک مارک سے محفوظ کرکے انہیں بعد میں آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ عوام کی بڑی تعداد نے اس فیچر کی درخواست کی تھی جسے اب دنیا بھر کےلیے شامل کردیا گیا ہے۔کسی ٹویٹ کو بک مارک کرنے کےلیے پہلے”شیئر آئکن ” کو پریس کریں اور اس میں سے “ایڈ ٹویٹ ٹو بک مارک” پر کلک کریں۔ اب اس ٹویٹ کو بعد میں دیکھنے کےلیے بک مارکس پر کلک کریں۔ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے شیئر بٹن میں بھی مزید آپشنز کا اضافہ کیا ہے۔ جن میں ٹوئٹر کو ای میل، ٹیکسٹ اور ڈائریکٹ میسج کے ذریعے شیئر کرنے کے آپشنز شامل ہیں۔ ٹوئٹر کے اس اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان کی دیرینہ ضرورت پوری ہوگئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes