حنیف پتافی کی تحریک انصاف میں شمولیت سے مقامی سیاست میں ہلچل

Published on March 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

لاہور (یو این پی) جنوبی پنجاب کے اہم ضلع ڈیرہ غازیخان کی سیاست میں الیکشن 2018کے منعقد ہونے سے قبل سیاسی ہلچل کا آغاز ہوچکا ہے۔میڈیا کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی معروف سماجی شخصیت حنیف خان پتافی نے اس سیاسی ہلچل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس سے قبل حنیف خان پتافی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ تھے۔حنیف پتافی کو سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف میں شامل ہونے پر کافی پذیرائی مل رہی ہے لیکن ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ آیا انھیں عمران خان شہر کی صوبائی نشست پر ٹکٹ دیں گے یا کسی اور جگہ سے۔ مسلم لیگ (ن) میں شہر کی نشست سے اب سٹی ایم پی اے علیم شاہ ہی امیدوار ہونگے کیونکہ پہلے حنیف خان پتافی نے سردار جمال خان لغاری سے اپنا سیاسی ناطہ جوڑا ہوا تھا لیکن اب علیم شاہ کیلئے مسلم لیگ(ن) میں میدان صاف ہے اب شہر کی اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے درمیان زبردست جوڑ پڑے گا تحریک انصاف کی طرف سے اس نشست پر اخوند ہمایوں رضا بھی یقینا پہلے کی طرح امیدوار ہونگے لیکن اس کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog