چیرمین سینیٹ کے لئے انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے نام زیر غور،پی ٹی آئی ہمارے پینل کو سپورٹ کرے: عبدالقدوس بزنجو

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ہم اس پوزیشن میں آگئے کہ چیرمین سینیٹ کیلیے اپنا امیدوار لائیں،عمران خان سے گزارش ہے، جو ہم پینل دینگے اس کو سپورٹ کیاجائے، چیرمین سینیٹ کے لئے انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے ناموں پر غور ہورہا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کو پہلی بار چیرمین سینیٹ کے لیے موقع مل رہا ہے،امید ہے کہ دیگر جماعتیں بھی چیرمین سینیٹ کیلیے ہمیں سپورٹ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ بلوچستان کے لیے ہرقربانی دیں گے ان کے اس بیان کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان سے ہونا صوبے کیلیے ضروری ہے اس حوالے سے فاٹا کے دوستوں سے بھی درخواست کریں گے کہ ہمارا ساتھ دیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes