ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی

Published on March 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

سیالکوٹ (یواین پی) مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی۔وزیر خارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ ایک شخص نے اچانک پیچھے سے ان پر سیاہی پھینک دی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے سیاہی پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ سیاہی پھینکنے والے شخص کو کسی نے بھیجا ہے اور چار پیسے دے کر مجھ پر سیاہی پھینکوائی گئی لیکن اسے چھوڑ دیں کیونکہ میری اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاہی پھینکنے سے میری سیاست کو فرق نہیں پڑتا بلکہ اب بھی ہرازوں لوگ میرے لیے دعا گو ہیں۔ خواجہ آصف کی جانب سے سیاہی پھینکنے والے شخص کو چھوڑنے کا کہنے پر کارکنوں کی جانب سے نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题