چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، فاٹا کے سینیٹرز کا صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے کااعلان

Published on March 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) فاٹا کے 8 سینیٹرز نے سینیٹ چیئرمین کیلئے اپوزیشن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔فاٹا سے نومنتخب سینیٹر ہدایت اللہ نے حلف اٹھانے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سمیت فاٹا کے تمام آزاد ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن ارکان کوووٹ دیں گے۔ ’ ہمارے سارے ووٹ چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ملیں گے‘۔واضح رہے کہ فاٹا کے ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن امیدواروں کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہوگئی ہے تاہم سیکرٹ بیلٹنگ کے باعث کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme