بورےوالا(یواین پی)ملتان روڈ چونگی نمبر 5 پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، میاں بیوی جاں بحق یواین پی کے مطابق ملتان روڈ چونگی نمبر 5 پہ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں میاں بیوی لقمہ اجل بن گئے دونوں میاں بیوی (محمد اکرم ، بشیراں بی بی )وہاڑی سے بورے والا آرہے تھے تصادم کے نتیجہ میںدونوں میاںبیوی سڑک پہ گرنے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر کچلے گئے اور موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے ہلاک شدگان کا تعلق چک 89 ڈبلیو بی وہاڑی سے ہے انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا