سپریم کورٹ میں صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت چیلنج

Published on March 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ میں صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں صادق سنجرانی، سیکرٹری سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے ،صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا ً40 سال ہے جبکہ آئین میں صدر بننے کیلئے عمر 45 سال ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بنایا گیا تو آئینی بحران پیدا ہو گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب 12مارچ کو ہوا تھا جس میں صادق سنجرانی 57ووٹ لیکر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفرالحق نے 46ووٹ حاصل کئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog