لو کل باڈیز سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کر نے میں مد د ملتی ہے پیر غلام محی الد ین چشتی

Published on March 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

بورے والا(یواین پی)چیئر مین ضلع کو نسل پیر غلام محی الد ین چشتی نے کہا ہے کہ لو کل باڈیز سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کر نے میں مد د ملتی ہے مقا می عوامی نما ئندے اپنے لو گوں اور علا قے کی مشکلات سے اچھی طرح آگاہ ہو تے ہیں اور وسائل کو لو گوں کی بہتر ی اور بھلائی کےلئے اچھی طر ح استعمال کر تے ہیں وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا زشریف کے وژن کے مطا بق دیہی علاقوں کی تر قی پر خصو صی تو جہ دی جارہی ہے دیہا توں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کےلئے خصو صی انتظا مات کئے گئے ہیں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں نیشنل انسٹیو یٹ آف منیجمنٹ لا ہور کے 25ویں مڈ کیر ئیر کو ر س کے شر کاءکے وہاڑی کے دورے کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ شر کاءکورس کے وفد کی قیا دت ڈائر کٹنگ سٹاف احمد ندیم خان کر رہے تھے اس مو قع پر چیف آفیسر ضلع کو نسل میاں محمد اظہر ، ڈی ایس پی ہیڈ کو ارٹر فضل بخاری ، یو نین کونسل پیر مطیب چشتی ، ایس این اے شیخ خرم سلیم، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن میاں نعیم عاصم اور منظور حسین بھی مو جو د تھے چیئر مین ضلع کو نسل پیر غلام محی الد ین چشتی نے مز ید کہا کہ جب تک کسی ملک میں تعلیم کا شعبہ تر قی نہیں کر ے گا اس وقت تک وہ ملک تر قی نہیں کر سکتا ہم نے دیہی علاقوں میں سکول بنا نے پر بھی خصو صی تو جہ دی ہے ہما رے ضلع میں ہر دیہات میں سکول مو جو د ہے اور قصبوں میں بوائز اور گرلز کے کا لجز بھی بن چکے ہیں انہوں نے مز ید کہا دیہی علا قو ں میں پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کےلئے فلٹر یشن پلا نٹ لگائے جارہے ہیں جس سے ہر دیہات کے لو گوں کو پینے کا صا ف پا نی میسر آئے گا انہوں نے مز ید کہا کہ عوام کی خدمت کر نا ہمارا اولین مقصد ہے اور عوام کی فلا ح و بہبود ہی ہما ری تر جیح ہے اس موقع پر چیئر مین ضلع کو نسل پیر غلام محی الد ین چشتی نے لو کل باڈیز اور ضلع کو نسل وہاڑی کی تعمیر و تر قی کے حوالے سے تفصیل بر یفنگ دی ۔ شر کا ءکو رس کے وفد کے سر بر اہ احمد ندیم خان نے چیئر مین ضلع کونسل پیر غلام محی الد ین چشتی کو شیلڈ پیش کیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes