بلاول زرداری بھٹو 24مارچ2018کو بنوں کو ایک روزہ دورہ پر آئینگے

Published on March 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments


بنوں(یوا ین پی) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی فنانس سیکرٹری ملک فرزند علی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی پی پی کے مرکزی چیئر مین بلاول زرداری بھٹو 24مارچ2018کو بنوں کو ایک روزہ دورہ پر آئینگے اور 24مارچ کو سپورٹس کمپلیکس گراونڈ میں ایک تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرینگے بنوں ڈویژن کے لاکھوں عوام بشمول جنوبی اضلاع کے عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے کمشنر بنوں ڈویژن ، ضلعی انتظامیہ بنوں کو جلسہ کی اجازت کیلئے باقاعدہ تحریری درخواست دی ہے بنوں ڈویژن کو جھنڈوں اور بینروں سے سجایا جائے گا بنوں ڈویژن کے عوام ہر دلعزیز رہنماء اور 2018کے مستقبل کے وزیر اعظم بلاول زرداری بھٹو کی بنوں دورے کا عوام شدت سے انتظار کر رہے ہیں ہم بنوں ڈویژن کے یونین کونسلز کی سطح پر عوامی مہم رابطہ شروع کرینگے اور اس جلسے کیلئے عوام کو لائینگے ان خیالات کا اظہار صوبائی فنانس سیکرٹری ملک فرزند علی ایڈوکیٹ نے بینظیر پلازہ میں ہر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی معتبرانہ قیادت نے چھوٹے صوبے بلوچستان کو سینٹ کا چیئر مین شپ دے کر یہ ثابت کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چھوٹے صوبے کو اپنے حقوق حوالے کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں خیبر پختونخواہ کو بھی ملکی سطح پر بڑا عہدہ حوالہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پی پی پی ایک بڑی جماعت ہے اور اس کی جڑیں ملک کے چاروں صوبے میں پھیلی ہوئی ہیں عوام کی نظریں نوجوان قیادت اور انشاء اللہ 2018کے مستقبل کے وزیر اعظم بلاول زرداری بھٹو پر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ ن ، جمعیت علماء اسلام کا دور گزر چکا ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کے خزانے کو جس بے دردی سے لوٹا ہے وہ پاکستا ن کے کروڑوں عوام کو پتہ ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان ایک بڑا سپریم ادارہ ہے اور اس ادارے کیساتھ پاکستان مسلم لیگ کا ٹکراؤ در اصل ملک کو نقصان دینے کے مترادف ہے ملک فرزند علی ایڈوکیٹ نے انکشاف کیا کہ انشاء اللہ سپورٹس کمپلیکس کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑے گی اور انشاء اللہ بنوں ڈویژن کے لاکھوں عوام شرکت کرینگے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جلسے کیلئے کمشنر بنوں ڈویژن، ضلعی انتظامیہ بنوں کو باقاعدہ ایک تحریری درخواست اجازت نامے کیلئے دیا ہے اور انشاء اللہ ضلعی انتظامیہ بنوں جلسے کیلئے باقاعدہ اجازت دے گی انہوں نے کہا کہ بنوں کو دلہن کی طرح پی پی پی جھنڈے اور بینرز سے سجایا جائے گا اور سپورٹس کمپلیکس گراونڈ بنوں میں بڑا سٹیج تیار کیا جائیگا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں یاد رہے کہ خان انور سیف اللہ خان ، ڈویژنل صدر سابقہ صوبائی وزیر محنت حاجی شیر اعظم وزیر اور صوبائی فنانس سیکرٹری ملک فرزند علی ایڈوکیٹ کی دعوت پر پی پی پی کے چیئر مین بلاول زرداری بھٹودورہ کرینگے اور انشاء اللہ اس تاریخی جلسے سے بنوں ڈویژن کی سیاست میں نمایا ں تبدیلی آئے گی اس جلسے میں بڑے بڑے شخصیات اور منتخب نمائندے دیگر پارٹیوں سے مستعفیٰ ہوکر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy