بورے والا ، کرسچیئن کالونی میں فلیکس لگانے پر دو گروپوں میں تصادم، سات افراد زخمی

Published on March 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

بورے والا ( یواین پی) کرسچیئن کالونی میں فلیکس لگانے پر ناخوشگوار واقعہ دو گروپوں میں تصادم چیچہ وطنی روڈ بلاک کردی تفصیلات کے مطابق کرسچیئن کالونی میں فلیکس لگانے پر ناخوشگوار واقعہ دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میںمسیحی برادری کے سات افراد زخمی ہوئے واقعہ کیخلاف مسیحی برادری نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر چیچہ وطنی روڈ بلاک کردی روڈ بلاک ہونے سے عام شہری بھی متاثر ہوئےمظاہرین کا الزام ہے کہ ملزمان نےفلیکس اتار کر ہماری مقدس آیات کی بے حرمتی کی ہے پولیس کی جانب سےفوری مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے رکاوٹیں ہٹا دی گئی اور ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes