جہانیاں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق میاں بیوی کی متیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے زخمی بیٹے،بیٹی کی حالت تشویشناک

Published on March 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

جہانیاں(یو این پی )تفصیل کے مطابق گزشتہ رات جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک 139دس آر کا رہائشی منیر احمد جٹ ،اپنی بیوی نرگس ،بیٹے ندیم ،بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر آرہے تھے کہ چک 160ڈبلیو بی دنیا پورروڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے منیر احمد،بیوی نرگس بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا ندیم اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا،جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،جاں بحق میاں بیوی منیر نرگس کی میتں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرد ی گئیں،دونوں میاں بیوی کو نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog