فیض آباد دھرنا کیس، تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں فیض آباد دھرنا، پولیس چوکی پر حملے اور تشدد مقدمات کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج نے فیض آباد دھرنا، پولیس چوکی پر حملے اور تشدد کے مقدمات میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،دیگر ملزموں میں مولانا عنایت اللہ، ضیا اللہ خیری اور شیخ اظہر شامل ہیں،عدالت نے حکم دیا ہے کہ چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes